ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی عرب نے بڑھایا ہندوستان کا حج کوٹہ، اب 2 لاکھ زائرین حج کر سکیں گے سفر

سعودی عرب نے بڑھایا ہندوستان کا حج کوٹہ، اب 2 لاکھ زائرین حج کر سکیں گے سفر

Fri, 28 Jun 2019 23:29:33    S.O. News Service

نئی دہلی، 28 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب نے ہندوستانیوں کے لیے حج کے کوٹے میں 30000 کا اضافہ کر دیا ہے۔اب ایک سال میں 2 لاکھ زائرین حج سفر کر سکتے ہیں۔اب تک یہ اعدادوشمار170000کے تھے۔مکہ میں ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ حج کے لئے جاتے ہیں۔جی 20 اجلاس سے الگ وزیر اعظم نریندر مودی اور محمد بن سلمان کے درمیان ہوئے دو مذاکرات میں یہ فیصلہ لیا گیا۔جی 20 ممالک کے اجلاس میں حصہ لینے پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی کے تحفظ اور انسداددہشت گردی کے معاملے پر بات کی۔اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کو اہم اسٹریٹجک شراکت دار بتایا۔دونوں رہنماؤں کی میٹنگ کے بعد سیکرٹری خارجہ وجے گوکھلے نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے ہندوستانیوں کے لئے حج کوٹے کو 170000 سے بڑھا 2 لاکھ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ضروری تھا اور یہ کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی 2 لاکھ ہندوستانیوں کو حج کا موقع مل سکے گا۔اس میٹنگ کے دوران محمد بن سلمان اور پی ایم مودی کے درمیان سیاحت میں اضافے کو لے کر بھی بات چیت ہوئی۔


Share: